• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ اقلیت ہمیں رواداری، مساوات اور قومی اتحاد کا پیغام دیتا ہے، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے فریئر ہال میں منعقد یومِ اقلیت، معرکہ حق اور جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی، تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان سمیت اقلیتی رہنماؤں، سول سوسائٹی، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، میئر کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی میں کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے،یومِ اقلیت ہمیں رواداری، مساوات اور قومی اتحاد کا پیغام دیتا ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جشنِ آزادی صرف خوشی منانے کا دن نہیں بلکہ یہ قربانیوں کو یاد کرنے، تجدیدِ عہد اور قومی اتحاد کو فروغ دینے کا دن ہے،انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی جنگ میں شہداء نے جو قربانیاں دی ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی،آزادی صرف ایک نعمت نہیں بلکہ یہ عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید