• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ، منی ٹرک کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ، نیو کراچی میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹاون ڈبہ موڑ کے قریب تیز رفتار لوڈنگ منی ٹرک کی ٹکرسے 12سالہ بچہ ذیشان ولد صابر جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کی لاش سول اسپتال لائی گئی، پولیس حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور ذر نویش خان کو گرفتار کرکےٹرک قبضے میں لے لیا ہے،پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ متوفی ایک کھڑے ہوئے رکشے میں کھیل رہا تھا کہ باہر گرنے سے ٹرک کی زد میں آگیا ، علاوہ ازیں نیو کراچی 2 منٹ چورنگی ،زاہد بیکری کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل نے راہگیر خاتون 65سالہ سکینہ زوجہ منظور کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئی ، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید