کراچی (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر اور جیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے چیئرمین پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ اس سال 14 اگست کا جشنِ آزادی صرف روایتی خوشی کا دن نہیں بلکہ "معرکۂ حق" کا عنوان بن چکا ہے، کیونکہ پاک افواج نے حالیہ بھارتی جارحیت کا جس جرأت اور دلیری سے جواب دیا، وہ ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہے، انہوں نے بھارتی افواج کی حالیہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی خودمختاری پر کھلا حملہ تھا، جس کا منہ توڑ جواب پاک افواج نے فوری، مؤثر اور بہادری سے دیا۔