• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

اسلام باد( کامرس رپورٹر) پانچ ممالک حکومت پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹر ممالک کی فہرست میں سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بسا ؤشامل ہیں جن سے پاکستان کی جانب سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی وصولی زیر التوا ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں ان ملکوں کو ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا، پاکستانی کرنسی میں قرض کی یہ رقم 86 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق عراق کے ذمے سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں جبکہ پاکستان نے سوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید