اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کو ریٹائرمنٹ کے بعدملنے والی پنشن ، مراعات اور سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کئے گئے اضافے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں ،جس کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی جبکہ اضافوں کے بعد 2024 کی پنشن 23 لاکھ 90 ہزار ہو گئی ، وزارت قانون و انصاف نے سینٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کئے گئے اضافے کے حوالے سے بتایا کہ 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار 382روپے پنشن ملتی تھی ، 2011 میں 6 لاکھ 44 ہزار 440ہو گئی، 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار 328روپے ، 2013 میں 8 لاکھ 50 ہزار 660روپے ، 2014 میں 9 لاکھ 35 ہزار 725روپے ، 2015 میں 10 لاکھ 5 ہزار905روپے ، 2016 میں 11لاکھ 5 ہزار 868روپے، 2017 میں چیف جسٹس کی پنشن 12 لاکھ 17 ہزار145 ہو گئی ، 2018 میں 13 لاکھ 38 ہزار 861 روپے ، 2021میں 14 لاکھ 52 ہزار 364روپے ، 2023 میں 16 لاکھ 57 ہزار 229روپے اور 2024 میں چیف جسٹس کی پنشن 23 لاکھ 90 ہزار 352روپے ہو گئی۔