اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔