• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں 2025 کے رولز کو باقاعدہ طور پر لاگو کر دیا گیا

اسلام آباد (عاصم جاوید) سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025کے رولز کو باقاعدہ طور پر لاگو کر دیا گیا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ کورٹ فیس میں اضافے پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، اگر کوئی میٹنگ ہوئی ہے تو اس کے منٹس جاری کئے جائیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ طور پر لاگو کر دئیے گئے ہیں۔ یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کے مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق رولز کی تشکیل کیلئے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار سمیت دیگر بارز سے بھی مشاورت کی۔ کمیٹی کی تجاویز کو سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے سامنے رکھا گیا۔ فل کورٹ نے غور و فکر کے بعد رولز 2025 کو منظور کیا۔ ادھر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر میاں محمد رؤف عطا نے واضح کیا کہ کورٹ فیس میں اضافے پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، اگر کوئی میٹنگ ہوئی ہے تو اس کے منٹس جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کورٹ فیس میں غیر معمولی اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اس سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
اہم خبریں سے مزید