• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، مسلح افراد کا پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ،ایک راہ گیر جاں بحق

کوئٹہ( آئی این پی ) صوبا ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں نیو سریاب تھانہ کی حدود سبی روڈ کلی زرین میں مسلح افراد کا پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ سے ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیاہے جاں بحق اور زخمی ہو نے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جا نب سبزل روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پولیس کی گاڑی پردستی بم سے حملہ کیا گیا تا ہم وہ پھٹ نہ سکا پولیس نے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔
اہم خبریں سے مزید