کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نیو سریاب کلی زرین میں نامعلوم افراد کاایگل اسکواڈ کے اہلکاروں پر دستی بم حملے کی کوشش بم پھٹنے سے ایک راہگیر نوجوان جاں بحق کزن زخمی ہو گیا جبکہ سبزل روڈ پر دستی بم برآمد ہوا پولیس کے مطابق نیو سریاب تھانے کے ایگل اسکوارڈ کے چار اہلکار موٹر سائیکلوں پر کلی زرین میں معمول کی گشت کر رہے تھے اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں ان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے بم سڑک پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار راہگیر دو کزن غلام فاروق اور شکیل احمد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایگل اسکوارڈ کے اہلکار معجزانہ محفوظ رہے۔