اسلام آ باد (رانا غلام قادر )تمام ترحکومتی دعوے،اعلانات اور اقدامات بے سود ثابت ہوئے ۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی ،ایک ہفتےکے دوران قیمت میں 18 روپے تک فی کلو کا بڑااضافہ ، زیادہ سے زیادہ قیمت190 روپے فی کلو تک برقرار،ملک میں ایک ہفتے میں اوسط قیمت میں 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ،اوسط قیمت بڑھ کر179روپے19پیسے فی کلو ہوگئی۔ایک ہفتےکے دوران چینی کی قیمت میں 18 روپے تک فی کلو کا بڑااضافہ ہوگیا۔ ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت190روپے فی کلو تک برقرار ہے۔ملک میں ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کرد یے جن کے مطابق اسلام آباد میں ایک ہفتے میں چینی کی قیمت 18اور راولپنڈی میں 12 روپےفی کلو تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں 52پیسےفی کلو کا اضافہ ہوا۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر179روپے19پیسے فی کلو ہوگئی۔گذشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت 178روپے67پیسےفی کلو تھی۔ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت145روپے88پیسے فی کلوتھی۔ رپورٹ کے مطا بق پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت190 روپےفی کلو تک ہے۔کراچی ،پشاور،اسلام آباد،بہاولپور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190روپے کلوتک ہے۔وفاقی حکومت نے15جولائی سےچینی کی ایکس مل قیمت 165 روپےفی کلو مقررکرنےکا اعلان تھا۔اسلام آبادمیں172،پنجاب اورکراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت173روپےفی کلو مقررکی گئی ۔گذشتہ ہفتے تک ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے مطابق اسلام آباد میں چینی کی قیمت 172 اور راولپنڈی میں 173 روپے فی کلو تھی۔