اسلام آباد (محمد صالح ظافر،خصوصی تجزیہ نگار) پاکستان کے راکٹ فورس کمانڈ کے قیام پر بھارت میں سراسیمگی، دو دن بعد مودی نے اسرائیلی آئرن ڈوم کی طرز پر مشن بنانے کا اعلان کر دیا ،سودرشن چکرا مشن ہندو مت کے بھگوان کرشن کے فلسفے سے اخذ کیا گیا ہے جو پاکستان کے میزائل اور راکٹوں سے اسکی تنصیبات کو محفوظ رکھے گا یہ دس سال میں موثر ہوگا ،مودی نے پاکستان کی نیوکلیئر بلیک میل میں نہ آنے کا اعلان کیا یہ اعلان ہی نیوکلیئر سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف ہے ،پاکستان نے بھارت کو کبھی حملے کی دھمکی نہیں دی اس کی نیوکلیئر صلاحیت دفاعی مقاصد کے لئے ہے،مودی نے ایک مرتبہ پھر آرایس ایس کا پرچم اٹھا لیا جو طویل عرصے تک خلاف قانون رہی یہ اسلام اور مسلمان دشمن تنظیم ہے مودی پھر ہندوتوا پر چل نکلا،نئی دہلی کے لال قلعہ سے مودی کا بارہواں خطاب، پہلی مرتبہ پاکستان سے مخاطب ہوا ماضی میں یہ کہہ کر پاکستان کے ذکر سے گریز کرتا کہ وہ پاکستان کو اہم نہیں مانتا آج اسکی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔