• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل یوتھ گیمز کے لئے سندھ کی ٹیموں کے ٹرائلز شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل یوتھ گیمز کے لئے سندھ کی والی بال ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں سندھ والی بال ایسوسی ایشن نے ڈویژنل اور فائنل ٹرائلز کا آغازہوگیا۔ ٹرائلز میں 17سال سے کم عمر کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں۔18اگست بروز پیر کو لاڑکانہ اور حیدرآباد جبکہ سکھر میں 22 اگست کو ٹرائلز شیڈول کئے گئے ہیں۔گرلز کے ٹرائلز 18اگست سے شروع ہونگے۔ شہیدبے نظیر آباد میں 18اگست کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں ہونگے۔ڈویژنل ٹرائلز میں منتخب کھلاڑیوں کے فائنل ٹرائلز 25 اگست کو سندھ یوتھ کلب کراچی میں سہ پہر تین بجے لئے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید