• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینیوں کے کھانوں کا رجحان تبدیل ہونے سے بیڈمنٹن میں بحران

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مخصوص پرندوں کے گوشت سے بیزار چینی قوم کی خوراک میں تبدیلی کے رجحان نے بیڈ منٹن کے کھیل میں بحران پیدا کردیا، اس کھیل میں چین کی برتری مسلمہ ہے، خوارک بدلنے کی وجہ سے پروں سے بننے والی معیاری شٹل کاکس کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے، جس سے بیڈمنٹن کے کھلاڑی، منتظمین اور مینو فیکچرز پریشان ہیں، معیاری شٹل کاکس بطخ اور ہنس کے پروں سے تیار کی جاتی ہیں، چین میں اب ان جانوروں کی مانگ کم ہے کیوں کہ چینی اب ان جانوروں کا گوشت کم کھاتے ہیں۔ چین میں ان جانوروں کی اب فارمنگ بھی کم ہورہی ہے، کم فارمنگ سے شٹل کاکس کے لیے پرَ دستیاب نہیں، شٹل کاکس بنانے والی بڑی کمپنیوں نے ایسی معیاری شٹل کاکس بنانے کی حکمت عملی کررہی ہے جس کے لیے پروں کی ضرورت نہ ہو۔

اسپورٹس سے مزید