• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن ہاکی اسٹار بلوخر کو ’’گورا پاکستانی‘‘ کا خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی سے محبت نے جرمنی کے سابق ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوخر کو گورا پاکستانی کا خطاب دلوادیا، جرمنی کے شہر میوچن گلاڈباخ میں یورو ہاکی چیمپئن شپ میں ہال آف فیم ایوارڈ دینے کی تقریب میں جب ایوارڈ کے لئے اسٹیج پر بلایا گیا تو اناؤنسر نے انہیں وائٹ پاکستانی کے نام سے پکارا،بلوخر نے رواں سال جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اپنے ماضی کے دورے پاکستان کی یادیں تازہ کی تھیں، انہیں اپنے دور کا سب سے اسٹائلش ہاکی کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔
اسپورٹس سے مزید