• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناتھا خان پل میں پھر سوراخ، لوگ ٹریفک جام میں پھنسے رہے

کراچی (طاہر عزیز…اسٹاف رپورٹر) ناتھا خاں پل کے ائرپورٹ جانے والے ٹریک پر ایک بار پھر سوراخ ہو گیا اتوار کو شام کے اوقات میں ٹریفک بہت سست روی سے گزرتا رہا جبکہ پیر کو ہمیشہ کی طرح گاڑیوں کی لمبی لائنیں اور لوگوں کے وقت برباد ہونے کا خدشہ ہے پل میں سوراخ ہمیشہ کی طرح شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ سے اسٹار گیٹ جاتے ہوئے اترنے والے ریمپ پر ہوا گو کہ کے ایم سی نے مرمت کام کام شروع کر دیا ہے لیکن یہاں سے ٹریفک کو نارمل گزرنے میں دس سے بارہ روز لگ جائیں گے یہ پل اس مقام سے کوئی آٹھ بار اور مجموعی طور پر بارہ بار اس میں سوراخ ہو چکا ہے بلدیہ عظمی کراچی اس مسئلے کا کوئی مستقل حل نکالنے میں اب تک ناکام ہے آئندہ دنوں میں جب تک پل کی مرمت نہیں ہو جاتی شام سے لے کر رات بارہ بجے تک کار ساز تک گاڑیوں کی لائنیں لگی رہیں گی ائرپورٹ جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کے ایم سی یہ کہہ کر جان چھڑا لیتی ہے کہ نشئی سریا کاٹ لے جاتے ہیں جس سے سوراخ ہو جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید