• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، قبائلی جھڑپ میں 2 افراد ہلاک، پانچ زخمی

زیارت(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع زیارت میں زمین کے تنازعے پر دو قبائل کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپ میں اتوار کے روز دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروںکی مداخلت پر جنگ بندی، علاقہ محفوظ ، زیارت شہر سیل کردیا گیا۔ امدادی کارکنوں نے بتایا کہ سید زئی سارنگ زئی اور سنیر زئی عیسیٰ خیل قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتیں اور زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ تقریباً چھ گھنٹے تک جاری رہا، جسکے بعد لیویز اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مداخلت کر کے جنگ بندی کرائی۔
اہم خبریں سے مزید