• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی ہائی کمیشن سے صدر محمد شہاب الدین کی تصویر ہٹا دی گئی

اسلام آباد (صالح ظافر) بنگلہ دیش کی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن سے صدر محمد شہاب الدین کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے اس سے قبل اپنی تمام غیر ملکی مشنز کو صدر کی تصویر ہٹانے کا حکم دیا تھا، جنہیں حسینہ واجد کی عوامی لیگ کی معزول حکومت نے منتخب کیا تھا۔ گزشتہ سال اگست میں اس ملک کے لوگوں نے حکومت کو ہٹا دیا تھا اور عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع نے دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ صدر کی تصاویر ہٹانے کا فیصلہ ڈھاکہ میں حکومت کے اعلیٰ سطح پر طویل بحث و مباحثے کے بعد لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اس اقدام یا فیصلے کے حوالے سے کوئی باقاعدہ حکم نامہ یا وضاحت جاری نہیں کی ہے۔سلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے اتوار کی شام اس اقدام کے بارے میں پوچھے جانے پر جواب دینے سے گریز کیا۔، صدر شہاب الدین کی تصویر ڈھاکہ میں وزارت کے کیفے ٹیریا میں اتوار کی دوپہر تک موجود تھی۔ بنگلہ دیش کی ماحولیاتی مشیر سیدہ رضوانہ حسن نے اس اقدام کو تسلیم کیا، لیکن کہا کہ اس کا اگلے سال فروری میں ہونے والے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید