اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے فلڈ ریلیف آپریشن میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باوجود بونیر ، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچایا ہے۔