اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )الیکشن کمیشن آف پاکستان نےلاہوراور وزیر آباد کے قومی اسمبلی جبکہ میانوالی میں صوبائی اسمبلی کےضمنی انتخابات رینجرزکی سیکیورٹی میں کرانےکا فیصلہ کیا ہے-الیکشن کمیشن نے ان حلقوں میں آئند ماہ اٹھارہ ستمبر کوشیڈول ضمنی انتخابات کے تناظر میں رینجرزکی تعیناتی کے لیےوزارت داخلہ کوخط لکھ دیا ہے-ذرائع کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سترہ سے انیس ستمبرکوپولنگ اسٹیشنز کےباہر رینجرزکی تعیناتی مانگی ہے۔ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےوزارت داخلہ کو لکھےگئےخط میں کہا گیاہےکہ قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 66وزیرآباد،حلقہ این اے129لاہوراور پی پی 87میانوالی کےضمنی انتخابات آئندہ ماہ18ستمبرکو منعقد ہوں گے۔