• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اورشہری اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا،ڈیفنس میں مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےسیکیورٹی گارڈ کوقتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزری تھانے کی حدودڈی ایچ اے فیز6 خیابان شہباز اسٹریٹ 5میں واقع بنگلے کے باہر اتوارکی صبح مسلح ملزمان نےفائرنگ کرکے 23سالہ سیکیورٹی گارڈ آریان ولد محمد اسلم کوقتل کردیا اور موقع سے فرارہوگئے،فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول سیکیورٹی گارڈ کو اسپتال منتقل کیا اورجائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی،مقتول سیکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق نوشہروفیروزسے تھا،پولیس نے بتایا کہ مقتول سیکیورٹی گارڈ صبح بنگلے سے نکل کرناشتہ لینے کے لیے ہوٹل گیا تھا اورہوٹل سے ناشتہ لیکر واپس آرہا تھا کہ بنگلے کے قریب موٹرسائیکل سوار 3 مسلح ملزمان نے کسی شہری کواسلحے کے زور پرروک کر اس سے لوٹ مار کر رہے تھے مقتول سیکیورٹی گارڈ نے واردات ہوتے دیکھ کر بنگلے میں جا کر اپنااپنا اسلحہ اٹھایا اورباہر آکر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تومسلح ملزمان نے موقع سے فرار ہوگئےفائرنگ کردی،جس کے باعث مقتول سیکیورٹی گارڈ سینے پر گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا، مسلح ملزمان سیکیورٹی گارڈ کی 30 بور پستول بھی ساتھ لے گئے، پولیس کو جائے وقوع سے ایک خول ملا ہے جو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکرو اقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید