کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلہ میں ایف آئی اے نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئےپاسپورٹ جلدی بنوانے کے نام پر شہریوں سے پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان نے پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کے نا م پر رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ۔