راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے سب انسپکٹر کو اغواکرلیاگیا، تھانہ سول لائنزکو عاصم علی نے بتایا کہ میرا بڑابھائی صارم علی خان عمر 30سال جو کہ تھانہ این سی سی آئی اےمیں بطور سب انسپکٹر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے جو15اگست جمعہ کو حسب معمول گھر سے دفتر آیا جس کا جمعہ کے بعد نمبر آف ہوگیا پتہ کرنے پر اس کے دوست محمد طاہر محی الدین نے بتلایا کہ صارم اس کی گاڑی پر نماز جمعہ پڑھنے پنج سڑکی شیل پمپ سے آگے مسجد میں گیا جو وہاں سے واپس نہ آیا طاہر نے جا کر دیکھا تو اس کی گاڑی مسجد کے باہر گلی میں کھڑی تھی جو کہ کھلی ہوئی تھی میرے بھائی کا موبائل مسلسل بند مل رہا ہے جس کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے اغواء کر لیا ہے۔