کراچی(اسٹاف رپورٹر)صحافی خاور حسین کی پر اسرار موت کی تحقیقات کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل دینے تجویز دے دی گئی ہے،ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ سینئر ڈاکٹرز اور فرانزک ماہرین پر مبنی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لئےمحکمہ داخلہ سندھ سے رابطہ کیا جاسکتا ہےتاکہ میڈیکل بورڈ صحافی خاور حسین کی پر اسرار موت کا منطقی خلاصہ اخذکرسکے۔