اسلام آباد(اسرار خان) پاکستان کی میوچل فنڈ انڈسٹری چھ برسوں میں تقریباً سات گنا بڑھ گئی ہے، اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 تک اسکے کل اثاثے 578 ارب روپے (2019) سے بڑھ کر 39.3 کھرب(3930 ارب) روپے تک جا پہنچے ہیں۔ یہ اضافہ روایتی اور شریعہ کمپلائنٹ دونوں سرمایہ کاریوں کی مضبوط ترقی کے باعث ہوا ہے۔روایتی فنڈز اس عرصے میں 5.2 گنا بڑھ کر 22.06 کھرب روپے تک پہنچ گئے، جبکہ شریعہ کمپلائنٹ فنڈز 6.7 گنا بڑھ کر 17.26 کھرب روپے تک جا پہنچے، جس سے مارکیٹ شیئر کا فرق کم ہوا۔ ایس ای سی پی کے ایک سینئر عہدیدار نے اس کمی کی وجہ وفاقی حکومت کے اعلان کردہ انکریمنٹل ٹیکس (16 فیصد تک) کو قرار دیا۔