• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹیرف دباؤ، مودی نے ٹیکس اصلاحات کا اعلان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ٹیرف دباؤ کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیکس اصلاحات کا اعلان کردیا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ 8 برسوں کی سب سے بڑی ٹیکس کٹوتیاں اگرچہ سرکاری آمدنی پر دباؤ ڈالیں گی، تاہم کاروباری حلقوں اور سیاسی تجزیہ کاروں نے اس اقدام کو سراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اصلاحات امریکا کے ساتھ جاری تجارتی تنازعے میں نریندر مودی کی شبیہ کو بہتر بنائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق 2017ء کے بعد سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات کے طور پر مودی حکومت نے گُڈ اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے پیچیدہ نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔جس کے تحت اکتوبر سے روزمرہ ضروریات کی اشیا اور الیکٹرانکس کی قیمتیں کم ہوں گی، جس کا فائدہ صارفین کے ساتھ ساتھ کئی کمپنیوں کو بھی ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید