• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات اور ہرنائی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

قلات/ہرنائی (نامہ نگاران )قلات اور ہرنائی میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقےزیر آب آگئے ،قلات میں سیوریج کا نظام درہم برہم،ہرنائی کا رابطہ ملک بھر سے کٹ گیا۔ندی نالوں کے قریب آباد لوگ محفوظ مقامات پر منتقل، شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو نے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بارش سے مینگل اسٹریٹ شاپنگ روڈ قلات شاہی بازار ٹاؤن روڈ اور شادیزئی میں کھڑے پانی سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا بارش سے سیوریج کا نظام درہم برھم ہوگیا نالیاں بند ہونے سے گندا پانی گلیوں میں کھڑے ہونے سے نمازیوں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اہم خبریں سے مزید