پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)کے پی میں سیلا ب کی تبا ہ کاریاں ، صوبائی حکو مت نے اعداد وشمار جاری کردیئے،سیلابی صورتحال کے باعث 313 افراد جاں بحق اور 156زخمی ہوئے، 59مکانا ت کونقصان ،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا پختونخوا ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے فلش فلڈ نے سب سے زیادہ بونیر کے علاقے کو متاثر کیا ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)، ڈی جی ریسکیو اور محکمہ ریلیف حکام کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران ایک بڑا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، جس میں ہمارے 5 ساتھی شہید ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا بھی فرض ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کرے، اب تک اس معاملہ پر کسی مخالف جماعت نے سیاست نہیں کی۔