• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے حیدرآباد بذریعہ سپر ہائی وے سفر کرنے والوں کا روزانہ رات کو ٹریفک جام میں پھنسنا معمول

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)کراچی سے حیدرآباد بذریعہ سپر ہائی وے سفر کرنے والوں کا روزانہ رات11سے2بجے تک ناردرن بائی پاس کے بعد اور ٹول پلازہ سے پہلےہیوی ٹریفک میں پھنسنا معمول ہے ٹریلر،ٹرک اور دیگر ہیوی گاڑیاںوزن کرانے کے لئے سائیڈ پر بنے کانٹے پر رکتی ہیں لیکن گاڑیاں زیادہ اور کانٹا صرف ایک ہونے کے باعث ہائی وے پر طویل قطاریں لگ جاتی ہیں شاہراہ کی تینوں لین بند ہوجاتی ہیں جس کے نتیجے میں کراچی سے حیدرآباد اور اندرون ملک جانے والی مسافر بسیں ،کاریں اور دیگر لائٹ وہیکل ٹریفک جام میں پھنس کے رہ جاتی ہے اس طرح بزرگ ،خواتین ،بچے دیگرمردوں کے ساتھ ایک ازیت میں مبتلا ہو کر رہ جاتے ہیں کیونکہ ٹریفک مکمل بلاک ہو جاتا ہے اور اسے رینگ کر گزرنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں اس صورتحال سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اورموٹر وے پولیس دونوں بخوبی آگاہ ہیں لیکن طویل عرصہ گزرجانے کے بعد اس مسلئے کا کوئی حل نہیں نکالا جا سکا ہے اور روزانہ شہری ٹریفک جام کی ازیت سے گزرتے ہیں این ایچ اے ذرائع کا بتانا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے لئے لین مخصوص کرنے کیلئے کرب اسٹون لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید