• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر مقام کا سیلاب زدہ شانگلہ کا دورہ، زخمیوں کی عیادت، متاثرین سے ملاقات کی

اسلام آ باد ( نیو ز ر پورٹر) امیر مقام کا سیلاب زدہ شانگلہ کا دورہ، زخمیوں کی عیادت، متاثرین سے ملاقات کی، حکومت مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی وزیر کی متا ثرین کو یقین دہانی، مالی امداد بھی فرا ہم کی، وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں پورن، چکیسر گئے۔ اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی ہسپتال میں سیلاب کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے مالی امداد فراہم کی۔
اہم خبریں سے مزید