• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور کی 6 پروازیں متبادل اتاری گئیں، 77 میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کی 6پروازیں مختلف دیگر ایئرپورٹس پر اتاری گئیں۔ 8پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 77کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی سیالکوٹ کی پرواز ایف زیڈ 337 ملتان، ریاض اسلام آباد پی اے 275 ملتان، استنبول اسلام اباد ٹی کے 750 سیالکوٹ، مدینہ اسلام آباد پی کے 714 ملتان، دبئی اسلام اباد پی کے 234 کراچی، دبئی پشاور پی کے 284 کو اسلام آباد لینڈ کرایا گیا۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 30 لاہور کی 14 کراچی کی 20 کوئٹہ اور ملتان کی 4، 4 سیالکوٹ کی 2 جبکہ پشاور کی 3 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ نجی ایئر لائن کی فلائٹ شیڈول شدید متاثر رپورٹ ہوا ہے جس کی اسلام اباد سے جدہ دبئی کی 3 پروازوں کی امد روانگی میں 8، 8 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ اسی ایئر لائن کی لاہور سے جدہ اور ابوظہبی کی پروازوں میں 6 اور 10 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید