اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی طویل عرصے سے منتظر سہ فریقی ملاقات ممکنہ طور پر افغان دارالحکومت کابل میں اُس وقت منعقد ہو سکتی ہے جب چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا دورۂ پاکستان مکمل ہو جائے گا۔ وانگ ژی کل بھارت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ اس وقت نئی دہلی میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، جو کل لندن سے واپس آ رہے ہیں، وانگ ژی کے ساتھ کابل جائیں گے جہاں دونوں کی ملاقات افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی سے ہوگی۔