اسلام آباد(صالح ظافر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ہفتے کے اختتام پر بنگلہ دیش کا پہلا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل ان کا اس سال اپریل میں ڈھاکا کا دورہ طے تھا لیکن پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی وجہ سے دونوں فریقین نے یہ دورہ ملتوی کر دیا۔ باخبر ذرائع نے پیر کی شام دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان جمعرات 21اگست کو کو ڈھاکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ امکان ہے کہ سینیٹراسحاق ڈار دو طرفہ مذاکرات کے لیے ہفتہ 23اگست کو ڈھاکہ جائیں گے۔