• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ملتان بینچ نے پی ٹی آئی کارکن کی نظر بند ی کے احکامات معطل کر دئیے

ملتان ( کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے پی ٹی آئی ڈیرہ غازی خان کے کارکن صدام حسین کو تحفظ پاکستان آرڈر( ایم پی او) کی دفعہ تین کے تحت ہوم سیکرٹری کے حکم پر نظر بند کرنے کے احکامات معطل کر دیے ہیں اور انہیں رہا کرنیکا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو 9 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے مجرم محمد قربان کو گرفتار کرکے 1300 گرام چرس برآمد کی تھی ۔ ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس احسن رضا کاظمی نے مظفرگڑھ کی خاتون ٹیچر شہر بانو کی دور افتادہ علاقے میں تبادلے کیخلاف دائر رٹ نمٹاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ کے چیف ایگزیکٹو افیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور پٹیشنر کے خلاف کوئی تادیبی یا معاندانہ کاروائی کرنے سے باز رہیں ۔ ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے میلسی کے دلشاد احمد کی منشیات کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کر دیا ہے ۔ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے منشیات کے مقدمے میں ملوث تھانہ گدائی( ڈیرہ غازیخان) کے مشتاق احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے۔
ملتان سے مزید