ملتان ( سٹاف رپورٹر) مخدوم سید اسد عباس بخاری نے کہا ہے کہ ظلم کے اس دور میں جذبہ حسینی ؓ کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید عطاحسین بخاری (مرحوم) کی رہائش گاہ چوک قذافی سید علی عمران بخاری کے زیر اہتمام شہدائے کربلاء کے چہلم کی سلسلے میں برآمد ہونے والے علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے اپنے مشترکہ خطاب میں کیا اس موقع پرمخدوم سید اسد عباس بخاری نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام کے سلسلے میں خصوصی طور پر دعا کرائی ۔