• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ربیع الاول کیلئے سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں 12 ربیع الاول کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔پولیس چیف نے ہدایات جاری کیں کہ سیکیورٹی پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے 12 ربیع الاول کیلئے سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور علماء کرام کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ شہر میں امن و امان سے متعلق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی ائی جیز، ، ڈی ائی جی ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز، علماء کرام و منتظمین اور دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔اجلاس میں ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شریک علماء اور منتظمین جلوس نے پولیس چیف کو 12 ربیع اوّل کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں گزارشات پیش کیں اور جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے روٹ کے بارے میں آگاہ کیا جنہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بغور سنا اور انکو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید