کراچی(اسٹاف ر رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ بارش کے بعد نکاسی آب اور امدادی کارروائیوں میں مصروف رہےانہوں نے عائشہ منزل، عزیز آباد، یاسین آباد اور کمپری ہینسو چورنگی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا منعم ظفر خان نے کہا کہ ہمارے ٹاؤن چیئرمین اور یوسی چیئرمین اپنی ٹیموں کے ہمراہ سڑکوں پر موجود ہیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کر رہے ہیں طاہر ولا سے یاسین آباد تک کے ڈی اے کے نامکمل منصوبے کی وجہ سے سڑک دونوں جانب سے بیٹھ چکی ہے لیکن ہم عوام کی اس پریشانی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہابارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی میں اور میری پوری ٹیم سڑکوں پر موجود ہیں ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تیز بارش کے باوجود ہمارے ملازمین محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں تاکہ بروقت بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہو اور عوام کی سفری مشکلات کم کی جا سکیں۔