• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی، گلشن نور میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی گارڈ ساتھی سمیت گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی کے علاقے گلشن نور میں حلیم بنانے کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی گارڈ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ شب گلشن نور سرجانی ٹاؤن میں حلیم بنانے کے دوران ہوائی فائرنگ کی تھی۔پولیس نے سوشل میڈیا سے موصولہ ویڈیو کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں بلال ولد محمد خالد (سیکیورٹی گارڈ) اور حذیفہ ولد ارشد احمد شامل ہیں۔ملزمان سے ایک غیر قانونی پستول، ایک رائفل بمعہ ایمونیشن اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیاہے جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید