• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکردگی خراب، قومی ٹیم سے ڈراپ بابر خاموشی سے وطن واپس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خراب کارکردگی اور ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بابر اعظم مسلسل شہ سرخیوں میں ہیں۔ منگل کو سابق کپتان خاموشی سے امریکا سے لاہور پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق وہ ایک پولیس والے ساتھ بوجھل قدموں ایئر پورٹ سے باہر آرہے ہیں۔ انہوں نے ٹرینیڈاڈ سے واپسی پر چند روز امریکا میں قیام کیا تھا۔ وطن واپس پہنچنے پر بابر کو ائیرپورٹ پر لینے کیلئے ان کے بھائی اور کزن پہنچے۔ واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے اراکین گروپس میں پہلے ہی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید