• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ اینڈ ٹی 20: شاہینز کی بیٹنگ ناکام، شگاکو سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شکاگو کنگزمین نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اپنے چوتھے میچ میں پاکستان شاہینز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ یہ پاکستان شاہینز کی چار میچوں میں دوسری شکست ہے۔ ڈارون میں منگل کو شاہینزنے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، شکاگو کنگزمین نے 5 وکٹ پر 206 رنز بنائے۔ شاہینز جواب میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بناسکی۔کنگز مین کیلئے میلند کمار نے8 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے74 ، تاجندر ڈھلون نے 58 ، شایان جہانگیر نے 30 رنز اسکور کیے۔ شرجیل خان 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وسیم جونیئر نے 57 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان شاہینز کی جانب خواجہ نافع ، عبدالصمد اور محمد فائق2 ،2 اور معاذ صداقت صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ یاسر خان 38، کپتان محمد عرفان خان24 ، شاہد عزیز 24 ، محمد وسیم جونیئر16 اور عبیدشاہ نے 13 رنز بنائے، اسکاٹ کوگلین نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان شاہینز اپنا پانچواں میچ بدھ کے روز ایڈیلیڈ ا سٹرائیکرز کے خلاف کھیلے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید