• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد ٹاؤن پولیس نے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ماں بیٹی کو بحفاظت بازیاب کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن پولیس نے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ماں بیٹی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔پولیس کے مطابق خاتون ارم اور اس کی کم عمر بیٹی کے اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 340/25 بجرم دفعہ 496A ت پ , 3/4 TIP تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ ابتدائی بیان میں خاتون نے گھریلو ناچاقیوں کی بنا پر گھر چھوڑ دینے کا بتایا۔ خاتون اور بچی کو تکنیکی بنیادوں پر موسیٰ کالونی سے بازیاب کیا گیا جہاں وہ سہیلی کی مدد سے کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھیں۔پولیس کے مطابق بازیاب خاتون کو عدالت میں پیش کرکے بیان قلمبند کروایا جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید