کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ بدھ سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی جس کیلئے پاکستانی دستے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ایونٹ میں پاکستان کے نو باڈی بلڈرز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور کوچ، ان کی اہلیہ ریفری اور بیٹی ٹرینی جج کے طور پر دستے کا حصہ ہیں۔ اس فیڈریشن کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی حمایت حاصل ہے جس کے انتخابات حال ہی میں کرائے گئے ہیں۔ سہیل انور نے کہا ہے کہ ان کی تقرری فیڈریشن نے کی ہے جبکہ ریفری اور ٹرینی جج کا انتخاب ایونٹ منتظمین کرتے ہیں، دورے کے اخراجات نجی طور پر اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکومت یا پی ایس بی سے کوئی مالی امداد نہیں ملی، ایشین چیمپئن شپ تھائی لینڈ کی وزارت کھیل اور اولمپک ایسوسی ایشن کرارہی ہیں، دونوں نے ہماری فیڈریشن کو تسلیم کیا تھا۔