• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی تینوں بہنیں ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکیں

اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن منگل کو ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان اڈیالہ سینٹرل جیل راولپنڈی نہ پہنچ سکیں، تینوں بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا۔ علیمہ خان نے اپنی بہنوں اور کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو فیکٹری ناکے پر روک دیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے نعرے بازی کی، بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران میں مہر النساء اور مبشرہ شیخ شامل تھیں۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نورین خان نے کہا ہے کہ بانی نے قومی ڈائیلاگ کا کبھی نہیں کہا۔ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور موجودہ حکومت خوف کی وجہ سے ایسی خبریں چلا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید