کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،تفصیلات کے مطابق مدارس چوک اسپارکو روڈ کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک آفس کے سامنے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو مدراس چوک جانب سپر ہائی وے ڈبل چلایا ، نیشنل ہائی وے منزل پمپ مزار کٹ کے قریب علاقہ مکینوں نے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے پر احتجاج کیا جس کے باعث مزار کٹ جانب منزل پمپ مین نیشنل ہائی وے روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا، اس دوران ٹریفک کو دوسرے روڈ پر ڈبل چلایا گیا،صائمہ موبائل مارکیٹ کے سامنے شہریوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا،احتجاج کے باعث راشد منہاس روڈ ملینیم جانب نیپا آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گئے،اس دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو ملینیم مال سے سروس روڈ جانب نیپا کی طرف اور جوہر موڑ سے آنے والی ٹریفک کو واپس الہ دین پارک کی طرف بھیجا گیا۔