• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ حضرت وقت کے مجدد، نظریات کی پیروی لازم، شاداب رضا نقشبندی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ شہید محمد سلیم قادری کے افکار ونظریات مجدد دین وملت امام احمد رضاخان کے حقیقی پاسبان تھے، اعلیٰ حضرت وقت کے مجدد ہیں ان کے افکار ونظریات پیروی کرنا پوری اُمت پر لازم ہے، پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن اپنے عظیم قائدکے نقش قدم پر گامزن رہتے ہوئے اسلام وملک کی سربلندی کیلئے کام کررہا ہے،باطل کے سامنے بنیان مرصوص کی مانند ڈٹ کرشہید محمد سلیم قادری نے اسلام وملک دشمن چہروں کو بے نقاب کیا،بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری ملک میں اسلامی نظام کیلئے کوشاں رہے،نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے سنی تحریک اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ جلد ہوگا،اُمت کوایک لڑی میں پرونے اور اسلام وملک کی ترقی کیلئے کوشاں رہینگے، ناموس رسالت ﷺ ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، ضرورت پڑی تو اس کے تحفظ کیلئے عالمی قوتوں سے بھی ٹکرا جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی وقائد پاکستان سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت اور عرس اعلیٰ حجرت کے عرس کے سلسلے میں بلدیہ ٹاؤن میں عظیم الشان افکار سلیم ورضا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شہید محمد سلیم قادری کے مزار پر قرآن خوانی اور مزار پر پھولوں کی چادر پوشی کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید