کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کی بارشوں کے بعد کراچی میں پانی کی نکاسی کا کام بارشوں کے تھم جانے کے فوری بعد شروع کردیا گیا تھا اچانک تیز بارش اور عوام کی جانب سے فوری ایک ساتھ گھروں کو روانگی کے باعث سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور متعدد گاڑیاں اس میں خراب ہونے سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی تھی بدھ کی صبح تک شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں کو کلئیر کردیا گیا، البتہ نیپا چورنگی، یونیورسٹی روڈسمیت کچھ مقامات پر تھوڑا پانی موجود ہے اور وہاں مشینری کام کررہی ہے یہ کہنا کہ حکومت سندھ یا بلدیاتی اداروں کی جانب سے کوئی تیاری نہیں کی گئی یہ صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ بھی نہیں ، اگر ہماری تیاری نہ ہوتی تو 150 ملی میٹر بارش کا پانی کچھ گھنٹوں میں سڑکوں سے کیسے نکل سکتا تھا۔