• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈاپ سٹی کے علاقے سے ایک شخص کی جلی ہوئی بوری بند لاش ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گڈاپ سٹی تھانے کی حدود نادرن بائی پاس لیبر سوسائٹی کے قریب سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی ،ایس ایچ او سرفراز جتوئی کے مطابق لاش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے، بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مقتول کو کہیں اور قتل کر کے لاش کو مذکورہ مقام پر پھینکا گیا ہے، بظاہر مقتول کے جسم پر گولی کا نشان نہیں ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید