• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی 40 سالہ شراکت نے شہری اداروں کو تباہ کیا، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ،امیرضلع شرقی نعیم اختر، ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد، ٹاؤن چیئرمین جناح رضوان عبدا لسمیع کے ہمراہ گلشن اقبال ٹاؤن آفس کے باہر گزشتہ روز بارش کے بعد پیدا شدہ سنگین صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی 40سالہ شراکت نے شہر کے اداروں کو تباہ کیا، وفاق بھی ذمہ داری سے فراراختیارکررہا ہے،شہر کی اس صورتحال میں ہمارا وفاق سے مطالبہ ہے کہ کراچی کو فوری 500ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا جائے جبکہ صوبائی حکومت شہر کے تمام ٹاؤنز کو 2ارب روپے مہیا کرے تاکہ بارشوں کے بعد کی صورتحال پر قابو پایا جاسکے،موجودہ صورتحال میں جماعت اسلامی نے شہر میں موجود اپنے تمام ضلعی دفاتر کو ہنگامی امداد کے لیے کھول دیا ہے، الخدمت کے رضاکار بھی شہریوں کو سہولت پہنچانے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے، گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید