• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 51 میں ایس ایچ او کی ٹیم اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم اللہ بخش کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا ،زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دم توڑ گیا ، ہلاک ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے ،شریف آباد پولیس نے 3 اسٹریٹ کرمنلزمحمد علی ولد فیصل آلو، مزمل ولد شبیر اور ساحل ولد عبد اللطیف کو گرفتار کرکے ایک 30 بور پستول ، دو موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ،شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزم آصف کو گرفتار کر کے ایک پستول اور کیش رقم برآمد کرلی ،گڈاپ سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزم عظمت ولد گل محمد کو گرفتار کرکے ایک 30 بور پستول اور کیش رقم برآمد کرلی ،سائیٹ اے پولیس نے انتہائی خطرناک مطلوب مفرور ملزحسین ولد گل زادہ کو پٹھان کالونی سے گرفتار کرلیا، جو شہری کے قتل میں ملوث ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید