• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون بارشیں، متعدد ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار اور معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی متعدد گاڑیاں تاخیر کا شکار اور معطل ، ریلوے حکام کے مطابق بدھ کو 47اپ رحمان بابا ایکسپریس دوپہر12کے بجائے دوپہر2 بجے، 45اپ پاکستان ایکسپریس دوپہر2 کے بجائے سہہ پہر 04:30 ، 41اپ قراقرم ایکسپریس سہہ پہر 3کے بجائےسہہ پہر 4بجے، 9اپ علامہ اقبال ایکسپریس سہہ پہر 3:30 بجےکے بجائے شام 5:45 ، 17اپ ملت ایکسپریس شام 5 بجےکے بجائے شام 7 بجے اور 145اپ سکھر ایکسپریس رات 11 بجےکے بجائے رات 12 بجے روانہ ہوئی،دریں اثنا مسافروں کی کم تعداد کے باعث 43اپ اور 44ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس، 33اپ اور 34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس جب کہ 25اپ اور 26ڈاؤن بہاء الدین زکریا ایکسپریس معطل کردی گئیں، جن کے مسافروں کو دیگر ریل گاڑیوں میں منتقل کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید