• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کھاد اور پیسٹی سائیڈ بنانیوالوں کے گرد گھیرا تنگ‘ بڑے آپریشن کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے زرعی شعبے میں بڑی سطح پر اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ،ذارئع کے مطابق حکومتی ادارے، انڈسٹریل اسٹیٹس اور گردونواح میں کام کرنے والی پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر کمپنیوں کی مکمل معلومات جمع کر چکے ہیں اور اب جعلی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے،ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں نشانہ بننے والی کمپنیاں وہ ہیں جو نان-پی سی پی اے (Non-PCPA) حیثیت رکھتی ہیں اور قانونی دائرے میں نہیں آتیں۔ ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں فیکٹری سیل کرنا، مقدمات درج کرنا اور عدالتی کارروائیاں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، جو کمپنیاں اس شکنجے میں آ چکی ہیں انہیں محکمہ زراعت یا عدالتوں سے بھی کوئی بڑا ریلیف نہیں مل سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ کارروائیاں درست سمت میں جاری رہیں تو نہ صرف کسانوں کو معیاری مصنوعات میسر آئیں گی بلکہ پورے ایگریکلچر بزنس کا معیار بھی بلند ہو گا۔
ملتان سے مزید